Type Here to Get Search Results !

قرآن اللہ کی کتاب ہے



قرآن اللہ کی کتاب ہے

تحریر: عامر حسن برہانوی 


1- قرآن اللہ تعالیٰ کی تصنیف ہے نہ کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی۔

2۔ قرآن اللہ کی کتاب ہے اس کا ثبوت بھی قرآن سے ہی ملے گا۔

3۔ قرآن الکتاب ہے۔ جیسا کہ سورہ البقرہ کی دوسری آیت میں ہے: ذالک الکتاب لا ریب فیہ (یہ وہ کتاب ہے جس میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں)

4۔ قرآن جو کہ الکتاب ہے اسے اللہ نے حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے۔

ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَـقِّؕ (البقرہ 176)

ترجمہ : یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ نے کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائی۔

4۔ چوں کہ قرآن الکتاب ہے اور یہ اللہ کی طرف سے نازل کی گئی ہے اس لیے قرآن اللہ کی کتاب ہے۔

5۔ اگر قرآن اللہ کی بجائے کسی بشر کی طرف سے آیا ہوتا تو اس میں اختلاف ہوتا۔

أَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْآنَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوْا فِيْهِ

اخْتِلَافًا كَثِيرًا (سورة النسا 82)

ترجمہ: تو کیا وہ قرآن میں غور و فکر نہیں کرتے، اور اگر یہ (قرآن) غیر خدا کی طرف سے (آیا) ہوتا تو یہ لوگ اس میں بہت سا اختلاف پاتے۔

حاصل کلام:

1۔ قرآن اللہ کی نازل کردہ کتاب ہے۔

2۔ قرآن کسی جن، بشر یا فرشتے کا کلام نہیں۔

3۔ اگر قرآن کسی جن، بشر یا فرشتے کا کلام ہوتا تو اس میں اختلاف ہوتا۔

4۔ چوں کہ قرآن میں کوئی اختلاف نہیں ہے لہذا یہ اللہ کی کتاب ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.